ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کٹرینہ کیف کے ساتھ سڑک پر بد تمیزی ، لوگوں نے دی اچھا رویہ اختیار کرنے کی صلاح 

کٹرینہ کیف کے ساتھ سڑک پر بد تمیزی ، لوگوں نے دی اچھا رویہ اختیار کرنے کی صلاح 

Fri, 13 Jul 2018 00:55:19    S.O. News Service

ممبئی،12جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دی بینگ ٹور کی وجہ سے مسلسل مصروف کٹرینہ کیف کو حال ہی میں کچھ مداحوں کی بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ فینس کی اس حرکت کی وجہ سے کٹرینہ کیف کافی رنجیدہ بھی نظر آئیں۔ یہ واقعہ کناڈا کے وینکوور شہر میں پیش آیا۔

کٹرینہ کی جلد بازی کی وجہ سے کچھ فینس ان کے خلاف ہوٹنگ شروع کردیتے ہیں۔ ان میں خواتین فینس کی آواز زیادہ سنائی پڑتی ہے۔ اسی درمیان بھیڑ میں سے ایک آواز آتی ہے کہ ہم تہمارے ساتھ تصویر نہیں کلک کروانا چاہتیہیں۔ بار بار اسی طرح کی بات سننے پر جب کٹرینہ پیچھے مڑتی ہیں ، تو انہیں بہتر رویہ کا مشورہ ملنے لگتا ہے۔

ایک طرف جہاں یہ سب چل رہا تھا تو وہیں کچھ لگ کٹرینہ کے ساتھ تصویر لینے کیلئے بھی رکے ہوئے تھے۔ کٹرینہ بھی آرام سے ان کیلئے رکیں اور سیلفی لے کر آگے بڑھ گئیں۔
 


Share: